0

’یو اے ای سے مطلوب پاکستانی مجرم گرفتار‘

متحدہ عرب امارات :متحدہ عرب امارات میں انٹرپول اور ایف آئی اے نے اہم کارروائی کرتے ہوئے مطلوب پاکستانی مجرم کو حراست میں لے لیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک مطلوب مجرم کو ابوظہبی، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے انٹرپول اور ایف آئی اے کے نیشنل سینٹرل بیورو (این سی بی) کے مشترکہ آپریشن میں گرفتار کیا گیا ہے، جو کہ انٹرپول کی تمام سرگرمیوں کے لیے پاکستان کا مرکز ہے۔رپورٹس کے مطابق گرفتار کیا گیا ملزم تساور حسین مبینہ طور پر قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم پنجاب پولیس کو جہلم میں مطلوب تھا۔پاکستان میں NCB کی جانب سے ابوظہبی میں مشتبہ شخص کی گرفتاری کے لیے ایک بین الاقوامی الرٹ، ریڈ نوٹس جاری کرنے کے بعد دونوں حکام نے کامیاب کارروائی کے دوران ملزم کو حراست میں لے لیا۔ایف آئی اے کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بیرون ملک گرفتاریاں کرنے کا ذمہ دار این سی بی ہے، گرفتاری کے بعد ایف آئی اے فیصل آباد ونگ نے ملزم کو متعلقہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کردیا۔یاد رہے کہ ایک کیس میں گزشتہ ماہ انٹرپول سعودی عرب کے ساتھ مل کر NCB پاکستان نے ایک اور مطلوب مجرم قربان علی کو سعودیہ سے حراست میں لیا تھا۔ریڈ نوٹس کے ذریعے سعودی حکام کو آگاہ کیا گیا تھا، جس کے باعث مجرم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی، ملزم پر اقدام قتل کا الزام تھا، جبکہ پنجاب پولیس کو اس کی تلاش تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں