0

پاکستان مقررہ وقت میں شفاف آزادانہ انتخابات کرائے، امریکا

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مقررہ وقت میں صاف وشفاف آزادانہ انتخابات کرائے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں بروقت، آزادانہ و منصفانہ انتخابات پر زور دیتے ہیں۔ پاکستان مقررہ وقت میں صاف وشفاف آزادانہ انتخابات کرائے۔نمائندہ جانب سے سوال کیا گیا کہ صدر نے الیکشن کی تاریخ تجویز کر دی، امریکا کا کیا موقف ہے؟ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق الیکشن 90 روز میں ہونے چاہئیں۔ اس پر صحافی نے سوال کیا کہ الیکشن کمیشن ہچکچا رہا ہے، کیا کہیں گے۔میتھیوملرکا اس کےجواب میں کہنا تھا کہ پاکستانی حکام پر زور دیتے ہیں کہ انتخابی عمل کو قوانین کے مطابق آگےبڑھائیں، انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کیا جائے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے۔ پاکستان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں