0

آئمہ بیگ کے نئے گانے ’فنکاری‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم

ممبئی: پاکستان کی نامور گلوکارہ آئمہ بیگ کا نیا گانا ’فنکاری‘ ریلیز ہوتے ہیں سوشل میڈیا پر شہرت سمیٹنے لگا۔ ’فنکاری‘ میں تنہائی اور خواہشات کے تھیم کو اجاگر کیا گیا ہے اور وہ ٹویٹر میں پر ٹرینڈ کررہا ہے، مداح اسے بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر صارفین آئمہ بیگ کی مسحور کن آواز، گانے کے بول اور دلفریب مناظر کو دل کھول کر خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔آئمہ بیگ کا گانا ریلیز ہوتے ہیں ٹویٹر میں موضوع بحث بن گیا اور گلوکارہ کی صلاحیت اور مہارت کو بڑے پیمانے پر ڈسکس کیا جارہا ہے۔گلوکارہ نے مداحوں کی طرف سے گانے کو ملنے والی پذیرائی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ’فنکاری‘ پر اس گرم جوش ردعمل نے ان کو مزید حوصلہ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں