0

محسن نقوی کا نادرا سینٹر کا دورہ، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا لاہور کے علاقے شملہ پہاڑی میں نادرا سینٹر کا دورہ، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی آمد پر نادرا سنٹر میں شدید رش رہا، وفاقی وزیر نے شہریوں کی شکایات پر عملہ کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کو بہت جلد مثالی مرکز بنانے کی یقین دہانی کرائی۔ . کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا، میں نے خود سنٹر کا دورہ کیا اور تمام صورتحال کا جائزہ لیا، آپ کے مسائل حل کرنا احسان نہیں، یہ آپ کا حق اور ہماری ذمہ داری ہے۔ . محسن نقوی سے گفتگو کے دوران بزرگ شہری نے کہا کہ آپ آگئے، اب ہمارے مسائل حل ہوں گے، آپ کا بڑا نام ہے، مجھے یقین ہے کہ آپ نادرا سنٹر کو بھی بہتر کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں