0

مریم نواز 12 سے 16 گھنٹے کام کرتی ہیں، وزیر اطلاعات اور کیا کچھ کہا؟جانیں

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز 12 سے 16 گھنٹے کام کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ایک عام دن میں 6 سے 8 ملاقاتیں ہوتی ہیں۔ اس وقت ملک میں مختلف حکومتیں ہیں، جو ایک مقابلے کو تیار کرتی ہیں۔ پورے پاکستان میں آپ کو صرف پنجاب حکومت کام کرتی نظر آئے گی۔ مریم نواز حکومت کا کوئی پراجیکٹ فائل میں نہیں ہے۔ رمضان نگہبان پیکج بہت اچھا پیکج ہے۔ مریم نواز بھی دستک پروگرام لے کر آرہی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پنجاب میں میڈیا کے لیے ایک نیا مرحلہ لا رہے ہیں۔ میڈیا ٹاؤن فیز ٹو اسلام آباد میں ہونا چاہیے۔ میں میڈیا سے کبھی کسی خبر کو روکنے کا نہیں کہوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں