220

عاطف اسلم ڈرامہ انڈسٹری میں بھی صلاحیتوں کو منوانے کیلئے تیار

کراچی: (نیوزڈیسک) گلوکار عاطف اسلم فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو منوانے کے لئے تیار ہوچکے ہیں۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نجی ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل سنگ مرمر کے سیکوئل میں اداکاری کریں گے۔ جو ان کا پہلا سیریل ہوگا۔ مذکورہ سیریل میں اداکارہ کبریٰ خان اور ہانیہ عامر بھی ان کے مدمقابل فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔

فی الحال اس حوالے سے گلوکار کی جانب سے کوئی واضح تصدیق سامنے نہیں آسکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں