178

ہاتھیوں کی ’ پول پارٹی‘ کی ویڈیو وائرل

انٹرنیٹ پر آئے روز کچھ جانوروں کی ویڈیوز زیر گردش رہتی ہیں جن کے معصومانہ انداز اور خوبصورتی کو دیکھ کر دل نہ چاہتے ہوئے بھی پگھلنے لگتا ہے اور خود بخود چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر چند ہاتھیوں کی چکنی مٹی میں کھیلتے ہوئے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رکھی ہے۔

ویڈیو یتیم ہاتھیوں کو تحفظ فراہم کرنے والی شیلڈرک وائلڈ لائف نامی ٹرسٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے، ویڈیو کے ساتھ شیئر کیے گئے ٹوئٹ میں ہاتھیوں کی مٹی میں کی جانے والی تفریح کو پول پارٹی کا نام دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں