75

جیت سے حوصلہ ملا، کوشش ہوگی کہ سیریز بھی جیتیں: قاسم اکرم

اسلام آباد:پاکستان شاہینز ٹیم کے کھلاڑی قاسم اکرم نے کہا ہے کہ زمبابوے کے خلاف اس جیت سے ہمیں حوصلہ ملا ہے، کوشش ہوگی کہ اگلے تینوں میچ جیت کر سیریز بھی جیتیں۔ہرارے میں زمبابوے کے خلاف میچ جیتنے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس وقت میں بیٹنگ کررہا تھا اس وقت صورتحال بہت پریشر والی تھی لیکن یہ سوچ کر بیٹنگ کرتا رہا کہ وکٹ پر ٹھہرنا ہے اور ساتھ ساتھ اٹیکنگ کرکٹ بھی کھیلنی ہے۔قاسم اکرم نے کہا کہ نہ صرف اپنی بیٹنگ پر توجہ تھی بلکہ ساتھی بیٹر کو بھی سمجھاتا جارہا کہ آرام سے کھیلو، مجھے اپنی بیٹنگ پر بہت اعتماد تھا اور میں نے موقعے سے فائدہ اٹھایا۔ان کا کہنا تھا کہ کوچ اور کپتان بتا رہے تھے کہ روشنی کم ہورہی ہے اور ہم ڈک ورتھ قانون کے تحت کتنا آگے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں