73

اعظم خان پر مداح کی اشاروں میں تنقید

شارجہ :شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کا میچ دیکھنے کے لیے آنے والے قومی ٹیم کے مداحوں کو گرین شرٹس کی کارکردگی پسند نہ آئی۔سیریز کے دوسرے میچ میں اعظم خان جب صرف 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے تو مداح ان سے کافی ناراض ہوئے جس کا اظہار انہوں نے اپنے اپنے انداز میں کیا۔اسٹیڈیم میں موجود ایک مداح نے اعظم خان پر اشاروں کے ذریعے تنقید کی جس میں اس کا غصہ اور مایوسی بھی واضح تھی۔واضح رہے کہ اعظم خان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں صفر اور دوسرے میں صرف 1 رن بنایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں