0

قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

لاہور: پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے فوری طور پر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔بسمہ معروف نے 276 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جو ایک قومی ریکارڈ ہے، انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں لیں۔بسمہ معروف نے کہا کہ اس کھیل کو الوداع کہتے ہوئے جس سے مجھے بہت پیار ہے، کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا اور یہ یادیں ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، ساتھی کھلاڑیوں، اہل خانہ اور مداحوں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں