0

ویسٹ انڈیز کیخلاف وویمن کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر محسن نقوی کا ایکشن

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے فوری ایکشن لے لیا۔ پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کردی گئی، ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے فوری طور پر 7 ارکان پر مشتمل نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی، نئی سلیکشن کمیٹی میں سابق کرکٹرز عبدالرزاق، اسد شفیق، سابق ویمن کرکٹرز اسماویہ اقبال، مرینہ اقبال شامل ہیں۔ ان میں خواتین کرکٹ کے عبوری ہیڈ کوچ محتشم رشید، ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور سابق کرکٹر بتول فاطمہ بھی سلیکشن کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں