0

افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ کا اجراء، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا گرفتار

اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا نجیب اللہ کو ایف آئی اے نے افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کرنے پر گرفتار کیا تھا۔سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد نے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کر دی جس کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔نجیب اللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا آفس بلیو ایریا اسلام آباد تعینات تھے۔ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔گرفتار ملزم افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث تھا۔نجیب اللہ نے مبینہ طور پر افغان شہریوں کو 250,000 روپے میں نادرا کے شناختی کارڈ جاری کیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں