0

آئی جی اسلام آباد کو غیرقانونی مقیم افراد کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی مقیم افراد کا ڈیٹا پہلے سے موجود ہے، آئی جی اسلام آباد غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی کریں۔محسن نقوی نے اسلام آباد میں صحافیوں سے ملاقات کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن غیر ملکیوں کے پاس کارڈز ہیں ان کے لیے تین ماہ کی توسیع ہے، تین ماہ کے بعد انہیں بھی جانا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے امیگریشن پاسپورٹ اور پولیس کی اصلاح کرے گی، ٹوئٹر کے حوالے سے مزید کچھ وقت درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ وابستگی ہو اور وہ ہے پی سی بی سے، میں وزیراعظم بننے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں