151

بی بی ایل : پرتھ سکارچرز اور سڈنی سکسرز آج کوالیفائر میچ میں مدمقابل

میلبورن : ( ویب ڈیسک ) بگ بیش لیگ ( بی بی ایل ) کا کوالیفائر میچ آج ( ہفتہ ) کو دفاعی چیمپئن پرتھ سکارچرز اور سڈنی سکسرز کی ٹیموں کے درمیان پرتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔کرکٹ آسٹریلیا کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ کا بارہواں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کومل رہے ہیں جبکہ ایونٹ اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے۔ایونٹ کا کوالیفائر میچ دفاعی چیمپئن پرتھ سکارچرز اور سڈنی سکسرز کے درمیان آج پرتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 61 میچز کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ میں پرتھ سکارچرز کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے۔رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچر ز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرشامل ہیں۔ٹورنامنٹ ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 4 فروری کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں