182

عمران عباس کی وزیر اعظم کے بیان پر پیروڈی۔۔۔سوشل میڈیا صارفین ویڈیو دیکھ کر دنگ رہ گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) معروف اداکار عمران عباس نے وزیر اعظم شہباز شریف کی پیروڈی کی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔عمران عباس نے یہ ویڈیو گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عقب میں شہباز شریف کیآواز ہے جب کہ اداکار اس پر اپنی اداکارانہ صلاحیتیں دکھا رہے ہیں۔عمران عباس کے چہرے کے تاثرات بھی کافی دلچسپ ہیں جو سوشل میڈیا صارفین کو بھی خوب پسند آئے۔اداکار نے اپنی ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں وضاحت بھی پیش کی اور کہا کہ’ یہ ویڈیو کسی کی دل آزاری کے لیے نہیں بلکہ صرف تفریح کے لیے بنائی گئی ہے’۔انہوں نے مزید لکھا کہ ‘ویڈیو کا مقصد بالکل بھی سیاسی یا نفرت پھیلانا نہیں ہے، نہ ہی یہ کسی شخصیت یا سیاسی جماعت سے میری وابستگی یا ناپسندیدگی کی عکاسی کرتی ہے’۔عمران نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ‘میرے خیال میں یہ واقعی مزاحیہ ویڈیو تھی’۔ اداکار کی اس ویڈیو پر مداحوں سمیت کئی اداکاروں نے بھی ردعمل دیا اور ویڈیو کو خوب پسند کیا۔اداکارہ اشنا شاہ نے ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ ‘خواتین و حضرات، یہ ویڈیو اس بات کی یاد دلا رہی ہے کہ عمران عباس حقیقی طور پر ایک پیشہ ور اداکار ہیں’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں