153

انگلینڈ نے پاکستان کو دھوکا دیا ہے،سابق انگلش خاتون کپتان

انگلینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان شارلٹ ایڈورڈز نے اپنے ہی بورڈ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو دھوکہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ خواتین کرکٹ ٹیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ای سی بی کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی یاد داشت بھی بہت کمزور ہے ۔

ایڈورڈز اور ایبونی رینفورڈ برینٹ نے ای سی بی اور پاکستان کے فیصلوں کے درمیان تضادات پر کھل کر بات کی۔

رین فورڈ برینٹ نے کہا کہ اہم یہ ہے کہ اس دورے کی منسوخی کا سیکیورٹی کے مسائل یا خدشات سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ سوچیں پاکستان نے ہمارے لیے کیا کیا، انہیں انگلینڈ میں بغیر کسی ویکسین پروگرام کے قرنطینہ میں رہنا پڑا۔

ایڈورڈز نے کہا کہ اگر یہ سکیورٹی ہوتی تو مجھے کوئی مسئلہ نہ ہوتا اور شاید ہم ابھی یہ گفتگو نہیں کر رہے ہوتے ،میں پی سی بی کیلئے بہت مایوس ہوں۔

ایڈورڈز کا مزید کہنا تھا کہ یہ انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کا پاکستان کا ایک تاریخی دورہ تھا، ہم وہاں پہلے کبھی نہیں گئے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں