0

روس نے سلامتی کونسل میں خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کر دی

روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خلا میں ہتھیار رکھنے کے خلاف قرارداد کو ویٹو کر دیا، قرارداد کی حمایت 13 ممالک نے کی جب کہ چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے اس حوالے سے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل خلا میں ہتھیاروں پر بحث کے لیے موزوں پلیٹ فارم نہیں ہے۔روس اور چین نے خلا میں کسی بھی قسم کے ہتھیار رکھنے پر مستقل پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا، امریکا اور جاپان کی جانب سے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کردی گئی۔اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے کہا کہ یہ امریکہ اور جاپان کی گھناؤنی سازش ہے جس کے ذریعے کونسل کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ خلا میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں پر 1967 سے پابندی عائد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں