0

قاتل نے 23 سال بعد ’ماں بیٹی‘ کے قتل کا اعتراف کیوں کیا؟ دلخراش داستان

ورجینیا: امریکا میں ایک سفاک قاتل نے 23 سال قبل کیے گئے دوہرے قتل کا اعتراف کرلیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے جائے وقوعہ سے دونوں لاشیں برآمد کر لیں۔امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا میں قاتل نے 23 سال قبل ماں بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کر کے پولیس کے لیے آسانیاں پیدا کر دیں۔ مشتبہ لیری ویب نے 2000 میں سوزن کارٹر اور اس کی 10 سالہ بیٹی نتاشا الیکس کارٹر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بعض شواہد اور شک کی بنیاد پر 84 سالہ ملزم لیری ویب کو گرفتار کیا گیا جس سے تفتیش کی جارہی ہے تاہم اس کی صحت کی خرابی کے باعث وہ گرفتار نہیں کیا گیا۔ گزشتہ روز حراست کے دوران اسے ہسپتال منتقل کرنا پڑا جہاں ملزم نے بستر مرگ پر پولیس کے سامنے اعترافی بیان ریکارڈ کرایا۔حکام نے بتایا کہ موت سے پہلے ملزم لیری ویب نے دہرے قتل کی واردات کے بارے میں تفصیلی، ناقابل تردید اور غیر متنازعہ اعترافی بیان دیا جس کے اگلے روز اس کی موت واقع ہوگئی۔ملزم کے اس دہرے قتل کے اعتراف کے نتیجے میں پولیس نے مقتولہ 41 سالہ سوسن کارٹر اور اس کی دس سالہ کمسن بیٹی نتاشا کی 23 سال سے زائد پرانی باقیات کو برآمد کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں