0

پشاور میں 12 سرکاری دفاتر کی بجلی منقطع کر دی گئی، کے پی کے حکومت نےسب کو پیچھے چھوڑ دیا ، ایسا شاندار اقدام جان کر آپ بھی داد دیئے بغیرہ نہ رہ سکیں گے

پشاور: ایف آئی اے نے پشاور میں 12 سرکاری دفاتر کی بجلی کاٹ دی۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ایک ہفتے کے دوران پشاور کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بجلی کے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر بارہ سرکاری دفاتر کی بجلی کاٹ دی۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی کرپشن، افغان کمشنریٹ اور ڈی جی ایکسائز کے دفتر کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی، چیف انجینئرنگ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ورکرز ویمن ہاسٹل کو بھی بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔فرانزک سائنس لیبارٹری اور پبلک فوڈ لیبارٹری کی بجلی بھی منقطع کر دی گئی۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ڈی جی ایکسائز آفس کے 13 لاکھ سے زائد بقایا جات ہیں جبکہ اینٹی کرپشن اینڈ فرانزک سائنس لیبارٹری کے 7 لاکھ سے زائد بقایاجات ہیں۔ ذاتیں ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق ورکرز ویمن ہاسٹل اور افغان کمشنریٹ کے 6 لاکھ سے زائد واجبات ہیں، جن دفاتر نے بقایا جات ادا کیے ہیں ان کو بحال کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں