0

کوہلو میں دوبارہ ووٹنگ، پولنگ اسٹیشن پر راکٹ حملہ، بارودی سرنگ دھماکا

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں آج دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے، اس موقع پر پولنگ سٹیشن پر راکٹ حملہ کیا گیا جب کہ علی الصبح بارودی سرنگ کا دھماکہ کیا گیا۔لیویز ذرائع کے مطابق ناساؤ پولنگ اسٹیشن کے قریب نامعلوم سمت سے راکٹ فائر کیا گیا تاہم اس راکٹ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔لیویز ذرائع نے بتایا ہے کہ پولنگ عملہ تاحال نساء پولنگ اسٹیشن نہیں پہنچ سکا۔لیویز ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آج علی الصبح نساء روڈ پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس سے وڈیرہ رب نواز محفوظ رہے تاہم ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔واضح رہے کہ کوہلو کے پی بی 9 کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں