0

’ایسی بات نہیں کہ میں نائب کپتان بننے والا ہوں‘

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں کہ میں نائب کپتان بننے جا رہا ہوں، یہ ٹیم انتظامیہ کا فیصلہ ہوگا۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست سرپرائز نہیں ہوگی، اگرچہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کوئی بڑا کھلاڑی نہیں تاہم موجودہ کھلاڑی مستقبل میں اسٹارز ہوں گے۔شاداب خان نے کہا کہ آج کی کرکٹ میں اسٹرائیک ریٹ بہت اہم ہے، سمجھ میں آتا ہے کہ بڑی ٹیموں کے خلاف جیتنے کے لیے اچھے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ کھیلنا ہوگا، مجھے لگتا ہے کہ ہمیں کچھ وقت درکار ہوگا کیونکہ نئی مینجمنٹ ہے، اگر ہم برا کرتے ہیں تو کچھ اقرار، یہ چیزوں کو بہتر بناتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں