0

انوار الحق کاکڑ نے جعلی فارم 47 پر مہر تصدیق لگا دی، بیرسٹر سیف نے بالآخر بڑے راز سے پردہ چاک کر دیا

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے جعلی فارم 47 پر مہر لگائی۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ عوام کے مسترد کردہ شخص کو گورنر کے عہدے پر بٹھایا گیا، جعلی فارم 47 حکومت الیکشن میں مسترد شدہ لوگوں کو نواز رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چوروں سے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس لینا اب فرض بن گیا ہے، اپوزیشن اتحاد کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی جعلی حکومت کو گرائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں