0

اس سال چینی ایکسپورٹ کی جائیگی یا نہیں؟ وزیراعظم نے کیا ہدایت جاری کی ؟جان کر آپ بھی یقین نہیں کر پائیں گے

تفصیلات کے مطابق چینی کی برآمد کے حوالے سے اجلاس میں چینی صنعت کی جانب سے ملکی ضرورت سے زیادہ برآمد کرنے کی درخواست کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری انڈسٹریز نے 2023-24 میں چینی کی پیداوار اور متوقع کھپت سے متعلق ڈیٹا پیش کیا۔شوگر مل ایسوسی ایشن کے فراہم کردہ ڈیٹا کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں فریقین کی جانب سے پیش کردہ اعداد و شمار میں تضاد کا ازسرنو جائزہ لینے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے اعداد و شمار کا مہارت سے جائزہ لیا جائے، چینی کی قلت اور آنے والے دنوں میں اس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ قیمتی زرمبادلہ کا حصول ملک کے لیے بھی ضروری ہے، چینی کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافے کو روکنے کے لیے کڑی نگرانی کی جائے۔ وزیراعظم نے چینی کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے سخت چوکسی اور کریک ڈاؤن کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لے کر ایک ہفتے میں دوبارہ رپورٹ تیار کی جائے، رپورٹ کی بنیاد پر اضافی چینی کی برآمد سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں