0

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنے والے ممالک کو خبردار کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنے والے ممالک کو پابندیوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سوال کیا کہ پاکستان اور ایران نے کئی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، اس پر امریکا کا موقف کیا ہے؟جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ممکنہ پابندیوں سے آگاہ رہیں۔ایک سوال کے جواب میں کہ پاکستان کا کہنا ہے کہ اسے ایران گیس پائپ لائن پر امریکی پابندیوں میں چھوٹ کی ضرورت نہیں ہے، ویدانت پٹیل نے کہا کہ حکومت پاکستان اپنی خارجہ پالیسی کے حصول پر بات کر سکتی ہے۔پاکستان کو میزائل سازوسامان فراہم کرنے والی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا کہ ہم نے پابندیاں اس لیے لگائیں کیونکہ یہ کمپنیاں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور ان کی ترسیل کا ذریعہ تھیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار جہاں سے بھی خریدے جائیں گے ان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں