0

ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں 2 آپریشن، 11 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس میں 11 دہشت گرد مارے گئے جب کہ بلوچستان کے علاقے پشین کے علاقے سانزلہ پہاڑ میں سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔جبکہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔آپریشن انٹیلی جنس کی بنیاد پر دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔دوسری جانب پشین کے کوہ سانزلہ میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے تصدیق کی کہ آپریشن کے دوران فائرنگ سے 2 دہشت گرد مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ پشین میں آپریشن میں متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔ہلاک دہشت گرد رسالدار لیویز حمید اللہ کی شہادت میں ملوث تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں