0

ملک کےمختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل،وجہ سامنےآگئی

آج ضمنی انتخابات کے موقع پر لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل رہی۔لاہور، قصاب روڈ، موچی دروازہ، گوالمنڈی، مصری شاہ، داتا نگر، ڈیوس روڈ، شاہ عالم مارکیٹ کے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔اس کے علاوہ ریلوے روڈ فیض پارک، ویلنسیا ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن، کاہنہ اور فیروز پور روڈ کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل ہے۔باغبانپورہ، مرغی خانہ چوک اور صدر کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ بھی متاثر ہے۔واضح رہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب اور بلوچستان کے بعض اضلاع میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل رہے گی تاہم لینڈ لائن نیٹ سروس بحال رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں