0

ضمنی الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرکے پنجاب پولیس نے انتہاکر دی: بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے ضمنی الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ ضمنی الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو پنجاب پولیس نے گرفتار کر کے انتہا کر دی ہے، ہمارے کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آر اوز کو خالی کاغذات پر دستخط کرائے جا رہے ہیں، نہ ماننے والے آر اوز کو گرفتار کر کے۔ ٹارچر کیا جا رہا ہے، ضمنی الیکشن میں بڑا سرپرائز دینے کی کوشش کریں گے۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ 8 فروری کو جس طرح ظلم کے خلاف نکلے تھے اسی طرح ضمنی انتخابات میں بھی باہر نکلیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکلاء پولنگ سٹیشنز سے لے کر ریٹرننگ افسران کے دفاتر تک نتائج کی حفاظت کریں۔ ملک میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ آج ہو گی۔ یہ 8 بجے شروع ہوگا۔ قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں ان میں پنجاب کے 2، خیبرپختونخوا کے 2 اور سندھ کا ایک حلقہ شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں