0

رجیم چینج میں سعودیہ کے کردار کے بیان پر عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے کیا کہا؟،خبر پڑھ کر آپ یقین نہیں کریں گے

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان کو علم نہیں، بیان ان سے منسوب کیا گیا، حکومت کی تبدیلی میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں۔اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی بانی سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں نے وضاحت دے دی۔مزمل اسلم نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کہتے ہیں کہ ان کی حکومت جانے سے پہلے سعودی عرب نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر دیے۔ اگر وہ اپنی حکومت کے خلاف ہوتے تو سرمایہ کاری کیوں کرتےپارٹی کے ترجمان رؤف حسن نے کہا کہ بہت جلد پی ٹی آئی کے بانی باہر ہوجائیں گے اور ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔اس کے علاوہ حامد رضا نے کہا کہ شبلی فراز سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا تھا کہ حکومت کی تبدیلی کی کارروائی میں سعودی عرب بھی شامل ہے۔ یہ پابندی کا حصہ ہے۔چند روز قبل سعودی وزیر خارجہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے سعودی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا اور سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں