0

ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کرکٹر نے حارث رؤف کو اپنے اسکواڈ سے باہر کردیا

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے حارث رؤف کو اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا۔وقار یونس، بازید خان، سلمان بٹ اور باسط علی کے بعد قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے بھی پاکستان کے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا انتخاب کر لیا ہے۔سابق کرکٹر اور سلیکشن کمیٹی کے رکن کامران اکمل نے حارث رؤف کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 15 رکنی اسکواڈ میں جگہ نہیں دی جب کہ شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ اور عباس آفریدی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ فاسٹ بولنگ لائن اپ.کامران اکمل نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو اوپننگ کے لیے جبکہ پاور ہٹ کرنے کے لیے عرفان خان نیازی، افتخار احمد اور اعظم خان کو لوئر مڈل آرڈر میں منتخب کیا۔ کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، عرفان خان نیازی۔ ، افتخار احمد، اعظم خان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، عثمان خان، صائم ایوب یا ابرار احمد، عباس آفریدی، اسامہ میر یا عامر جمال۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں