0

ہماری عادتیں ہی ایسی ہیں کے گھر کم اور جیل میں زیادہ رہتے ہیں، کیپٹن (ر) صفدر کاحیران کن بیان

مسلم لیگ کے رہنما نان کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ پارلیمنٹ میں مسئلہ فلسطین پر بات نہیں ہوتی، فلسطین کی طرح ہم کشمیر کو آزاد نہیں کرا سکتے کیونکہ ہمارے پاس وسائل ہونے کے باوجود ہمیں کشمیر کو آزاد کرانے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ . کشمیر اور فلسطین جہاد سے ہی آزاد ہوں گے۔کیپٹن صفدر نے کہا کہ ہماری عادتیں ایسی ہیں کہ ہم گھر میں کم اور جیل میں زیادہ وقت گزارتے ہیں۔قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ بعض خواتین پارلیمنٹ میں آتی ہیں اور ان سے عقیدہ ختم نبوت کے بارے میں نہیں پوچھا جاتا۔ کیا وہ کشمیر کو آزاد کرائیں گے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں