0

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج ہوگا

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا، محمد رضوان پہلے سے کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں اور ٹیم کا حصہ بھی بنیں گے۔دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، عثمان خان کو بھی مزید موقع دیا جائے گا۔پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان میچ 10، 12 اور 14 مئی کو شیڈول ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ آئرلینڈ میں ہونے والے تین ٹی ٹوئنٹی اور انگلینڈ میں ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فٹنس کو دیکھ کر ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کرے گا کیونکہ ورلڈ کپ کے لیے فائنل ٹیم بھیجنے کی حتمی تاریخ 16 اگست کو مقرر کی گئی ہے۔ 24 مئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں