0

کہنی کی انجری، احسان اللہ کو برطانوی ڈاکٹر نے کیا کہا؟

پاکستانی فاسٹ بولر احسان اللہ اس وقت اپنی کہنی کی چوٹ کے علاج کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں جہاں کرکٹر نے ماہر ڈاکٹر سے ملاقات کی۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ کہنی میں درد کی تشخیص کے لیے برطانیہ پہنچے تھے جہاں ان کی آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر ایڈم واٹس سے ملاقات ہوئی۔آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر ایڈم واٹس ہاتھ اور کلائی کی سرجری، کندھے اور کہنی کے طریقہ کار، کھیلوں کی چوٹوں اور صدمے کی سرجری میں مہارت رکھتے ہیں۔ انہوں نے احسان اللہ کے زخموں کا مکمل معائنہ کیا۔واضح رہے کہ نوجوان فاسٹ باؤلر کی کہنی کے مسئلے کی غلط تشخیص اور بعد ازاں غلط سرجری نے باصلاحیت 21 سالہ فاسٹ باؤلر احسان اللہ کا مستقبل داؤ پر لگا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں