0

حکومت مذاکرات کیلئے کارڈ شو کرے، علی محمد خان نے مزید کیا کہا؟جانیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے لیے اپنا کارڈ دکھائے۔علی محمد خان نے کہا کہ اگر حکومت ایسے ایشوز لائے جن پر بات ہو سکے تو بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھیں گے۔علی محمد خان کا کہنا ہے کہ جس کو کندھا ملا وہ کندھے پر بیٹھ کر آیا، حکومت 47 کا فارم ہے لیکن اختیارات کے مزے لوٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو دشمن نہ سمجھا جائے، سب سے بڑی جماعت کو دیوار سے لگا کر آگے بڑھنا نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ غیر جانبدار ثالث بن کر بیٹھی ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ سب سے اہم بات پی ٹی آئی کے بانی کی رہائی ہے، جو پارٹی میں واپس آتا ہے وہ بانی کا فیصلہ ہے، لوگوں نے اپنی مرضی سے پارٹی نہیں چھوڑی، وہ مجبوری میں گئے۔علی محمد خان نے کہا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات پر ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنا نہیں چاہیے، اندرونی معاملات پر عوام میں بات نہیں کرنی چاہیے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور مینڈیٹ کی واپسی پر بات ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں