0

بانی پی ٹی آئی سمیت کسی پی ٹی آئی رہنما سے رابطہ نہیں، شیخ رشید کابیان

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت پی ٹی آئی کے کسی رہنما سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شبلی فراز ہی پی ٹی آئی کے مذاکرات کی بات کرتے ہیں۔ کچھ کہہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں نائب وزیراعظم کی کوئی جگہ نہیں، نائب وزیراعظم جاتی امرا کا آئین ہے، اگلے 2 ماہ بہت اہم ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عدلیہ کو لفافوں میں پاؤڈر بھیج رہے ہیں۔ 9 مئی کے سانحہ میں جو لوگ بے گناہ ہیں انہیں فوری رہا کیا جائے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کسان اور صنعتکار رو رہے ہیں، ابھی تک ایک کلو گندم نہیں خریدی گئی، جہازوں سے کم گندم منگوائی جارہی ہے، کراچی میں جہاز گندم پھینک رہے ہیں۔ چلتے رہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں