0

نیب کا شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ میرٹ پر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پی ایس او کے سابق سربراہ کی جانب سے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ نیب نے شاہد خاقان عباسی کو 2019 میں اسی کیس میں گرفتار کیا تھا۔ریفرنس میں نیب نے قومی خزانے کو 21 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں