0

وسیم اکرم نے اپنی بہترین فٹنس کا راز بتادیا؟

عالمی شہرت یافتہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے مداحوں کو فٹنس کا راز بتا دیا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ریٹائر ہوئے 20 سال ہوچکے ہیں لیکن آج بھی وہ مکمل فٹ اور صحت مند نظر آرہے ہیں۔سابق کپتان کے مداح ان کی فٹنس کا راز جاننا چاہتے تھے تو سوئنگ کے سلطان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے اس بارے میں آگاہ کیا۔وسیم اکرم نے بتایا کہ وہ صبح ساڑھے 6 بجے اٹھتے ہیں، 6 یونٹ انسولین لیتے ہیں اور سیر کو جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ روزانہ ساڑھے 8 کلومیٹر پیدل چلتے ہیں۔اپنے ناشتے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ دہی، کیلے، بلیو بیری سمیت پھل کھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ وسیم اکرم ناشتے میں پھل کھانا بھی پسند کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں