0

محمد رضوان جلد ہی ویرات کوہلی اور بابراعظم کا کون سا ریکارڈ توڑنے والے ہیں؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر آگئی

لاہور: انجری سے واپس آنے والے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل ریکارڈز پر توجہ مرکوز کرلی۔ تفصیلات کے مطابق محمد رضوان مختصر ترین فارمیٹ میں بابر اعظم اور ویرات کوہلی کے 3000 رنز مکمل کرنے کے قریب ہیں۔ جی ہاں، دونوں کرکٹرز نے یہ کارنامہ صرف 81 اننگز میں انجام دیا۔ رضوان 78 اننگز میں 2981 رنز کے ساتھ تیز ترین 3000 رنز سے صرف 19 رنز دور ہیں۔اگر وکٹ کیپر بلے باز یہ ریکارڈ توڑ دیتے ہیں تو وہ 3000 رنز مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی بھی بن جائیں گےدوسری جانب فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی اپنے انٹرنیشنل کیرئیر میں نمایاں سنگ میل کے قریب ہیں، انہوں نے 50 میچوں میں 98 وکٹیں حاصل کی ہیں جب کہ 100 وکٹوں کے کلب میں شمار ہونے کے لیے انہیں صرف دو وکٹیں درکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں