0

پی سی بی میں غیر فعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کو ختم کر دیا گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ میں غیر فعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی ختم کر دی گئی۔پی سی بی کی ویب سائٹ پر اب صرف دو کمیٹیاں ہیں، کمیٹیوں میں سینئر جونیئر نیشنل سلیکشن کمیٹی، ویمن نیشنل سلیکشن کمیٹی شامل ہیں۔کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی مینجمنٹ کمیٹی کے سابق چیئرمین ذکاء اشرف نے بنائی تھی، ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق تھے، جنید زیمبر اور عثمان تسلیم سیکرٹری تھے۔محمد حفیظ کو کمیٹی کی سفارشات کو اہمیت نہ دینے پر کمیٹی سے الگ کر دیا گیا۔ایشیا کپ کے بعد اور ورلڈ کپ سے قبل ٹیکنیکل کمیٹی کا آخری اجلاس ستمبر میں ہوا تھا جب کہ مصباح الحق بھی ایک ٹی وی شو سے وابستہ ہونے کے بعد کمیٹی سے چلے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں