0

اپنےکیے پر شرمندہ ہوں، ناصر جمشید نے7 سال بعد معافی مانگ لی

سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے بالآخر 7 سال بعد اپنی غلطی پر معافی مانگ لی۔ناصر جمشید کو پی ایس ایل اور بی پی ایل میں سپاٹ فکسنگ کے الزام میں 10 سال کی پابندی کا سامنا ہے جب کہ انہوں نے برطانیہ میں 17 ماہ جیل بھی کاٹی۔ ناصر جمشید 2017 میں پی ایس ایل سکینڈل کے مرکزی کردار تھے۔اب سابق اوپننگ بلے باز ناصر جمشید نے اپنے کیے پر معافی مانگ لی ہے۔سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنے کیرئیر کے ساتھ جو کچھ کیا اس کے لیے وہ خود کو معاف نہیں کریں گے، اپنے کیے پر شرمندہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں