0

مشکل وقت میں ساتھ دینے والا شہرت اور پیسے سے زیادہ اہم ہوتا ہے، ثانیہ مرزا

ممبئی: انٹرنیشنل ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ شہرت اور پیسہ زندگی میں سب سے اہم چیز نہیں، مشکل وقت میں آپ کا ساتھ دینے والا سب سے اہم ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ ان کا سب سے بڑا خوف حقیقت سے دور نہ ہو جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج جس طرح کا سوشل میڈیا ہے اس میں جھوٹ اور من گھڑت باتیں بہت ہیں، آپ کے اردگرد کچھ ایسے لوگ ہونے چاہئیں جو آپ کو سچ بتا سکیں۔زندگی کی اہم چیزوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ دولت اور شہرت سب سے اہم چیز نہیں، اسے عیش و عشرت کا حصہ سمجھا جا سکتا ہے۔ثانیہ مرزا کا مزید کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑا ہونا بہت اہم ہے اور ہمیں یہ دیکھنا چاہیے کہ ہم خود بھی کسی کے لیے ایسا کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں