0

شعیب ملک کی دوسری شادی سے متعلق شاہ رخ خان کی ویڈیو وائرل

ممبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کی دوسری شادی کے حوالے سے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔شعیب ملک کا نام ان مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگیا جنہوں نے ایک سے زیادہ شادیاں کی ہیں، مختلف میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قومی کرکٹر نے تین شادیاں کی ہیں تاہم شعیب ملک کے مطابق انہوں نے صرف دو شادیاں کی ہیں۔ ہیںثنا جاوید اور شعیب ملک کی شادی کے اعلان کے بعد سے ہی انہیں اپنے ہی مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے، جو مداح ان دونوں شخصیات سے محبت کرتے تھے اب ان دونوں سے نفرت کرنے لگے ہیں۔ثانیہ مرزا اور شعیب ملک اسٹیج پر شاہ رخ خان کے ساتھ موجود ہیں، اس دوران بالی ووڈ کنگ کا کہنا ہے کہ میں نے اسٹیج کے پیچھے شعیب ملک سے پوچھا کہ ثانیہ مرزا سے شادی کے بعد آپ نے ان پاکستانی لڑکیوں کو کیا کہا جو آپ سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟شاہ رخ خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک نے مجھے جواب میں کہا کہ میں نے پاکستانی لڑکیوں سے کہا ہے کہ تم اپنی باری کا انتظار کرو، میں بھی تم سے شادی کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں