0

سیریز ‘ہیرامنڈی’ میں پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنا چاہتا تھا، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی ویب سیریز ‘ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ میں پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنے کے خواہشمند تھے۔ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی ویب سیریز ‘ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ کے ذریعے OTT پلیٹ فارم میں داخل ہوئے ہیں جو 1 مئی کو Netflix پر ریلیز ہوئی تھی۔اےہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ کے پریمیئر کے بعد سنجے لیلا بھنسالی کا ایک حالیہ انٹرویو سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے، جس میں انہوں نے سیریز کی کاسٹ کے بارے میں ایک اہم انکشاف کیا ہے۔سنجے لیلا بھنسالی نے کہا کہ ویب سیریز ‘ہیرامونڈی’ کے حوالے سے میرے ذہن میں ایک سے بڑھ کر ایک کاسٹنگ تھی، میں گزشتہ 18 سال سے یہ سیریز بنانے کے بارے میں سوچ رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں