0

چیمپئنزٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں؟ چیئرمین پی سی بی نے کیا کہا؟شائقین کیلئےاہم خبر آگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئن شپ پاکستان میں ہوگی، ٹیمیں یہاں کھیلنے آئیں گی۔محسن نقوی کا چیمپئنز ٹرافی کے لیے پڑوسی ملک کی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے کے بارے میں کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے یا نہ آنے کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، قومی ٹیم کو اس سال کئی ایونٹس میں شرکت کرنی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ یہ سال قومی کرکٹ ٹیم کے لیے بہت مصروف ہے، 15 اپریل تک قومی ٹیم کے کوچز کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ عثمان قومی ٹیم کے لیے بالکل اہل ہیں، سلیکشن کمیٹی نام فائنل کرے گی۔ اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں