0

ہم جیسے لوگ سیاست میں نہیں آئیں گے تو تبدیلی کیسے آئے گی ،شاہد آفریدی کا سیاست میں آنے کا عندیہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم جیسے لوگ سیاست میں نہیں آئیں گے تو تبدیلی کیسے آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مستقبل میں پاکستانی سیاست میں آنے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیاست میں آ کر ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کے بزرگوں نے انہیں سیاست میں آنے سے منع کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ اپنے بڑوں سے کہتے ہیں کہ ہم جیسے لوگ سیاست میں نہیں آئیں گے تو تبدیلی کیسے آئے گی۔واضح رہے شاہین آفریدی سے کپتانی لینے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ شاہین کو کپتانی سے دور رکھنے کی کوشش کی ہے۔ کئی سابق کرکٹرز نے اپنی کپتانی کا اچھا انجام نہیں دیکھا۔ میں چاہتا ہوں کہ شاہین اپنی کرکٹ پر توجہ دیں۔ شاہین آفریدی کو لاہور قلندرز کی کپتانی لینے سے بھی منع کیا گیا لیکن انہوں نے میری ایک نہ سنی اور لاہور قلندرز کی کپتانی قبول کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں