0

بابراعظم کو کپتانی کی پیشکش کی گئی تو انہوں نے کیا مطالبہ کیا اور اس پر ڈٹ گئے ؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی پیشکش کے بعد بابر اعظم نے بھی مطالبہ کر دیا ہے کہ اگر انہیں کپتان بنانا ہے تو تینوں فارمیٹس کا کپتان بنایا جائے، انہوں نے بھی اپنے مطالبے پر اصرار کر دیا۔ نئی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل کے بعد محسن نقوی نے انہیں کپتان کے حوالے سے تجاویز دینے کی ہدایت کی جس پر سلیکشن کمیٹی نے محمد رضوان اور بابر اعظم کے نام بھیجے۔ مشاورت کے بعد چیئرمین نے بابر اعظم کو ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا تاہم اب ایک دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ بابر اعظم نے انہیں تینوں فارمیٹس میں کپتانی دینے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ جبکہ شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان ہیں، پی ایس ایل میں مسلسل ناکامی کے باعث لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی قومی ٹیم کی کپتانی خطرے میں ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آئندہ ماہ کے وسط میں ہوگا، کیویز کے لیے اسکواڈ کا انتخاب کیمپ میں شریک کرکٹرز میں سے کیا جانا ہے، زیادہ تر کھلاڑی وہ ہوں گے جنہیں ورلڈ کپ پلان میں شامل کیا گیا ہے۔ سلیکٹرز، بعد میں 2 تبدیلیاں ضروری ہو سکتی ہیں، بورڈ کا تھنک ٹینک مستقبل کے لیے پاکستان کرکٹ کی صحیح سمت طے کرنا چاہتا ہے۔پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی نے سلیکٹرز محمد یوسف، عبدالرزاق، وہاب ریاض، بلال افضل، چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، انٹرنیشنل ڈائریکٹر سلمان واہلہ سے 3 گھنٹے تک اہم معاملات پر مشاورت کی اور قومی ٹیم کی قیادت میں ممکنہ تبدیلی پر بھی بات کی۔ ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی کی جگہ بابر اعظم کے آنے کے اثرات کے بارے میں بات چیت ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں