0

امریکا سے وطن واپسی پر محمد حفیظ کے قیمتی تحائف چوری ہوگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کے امریکا سے واپسی کے دوران ان کے قیمتی تحائف چوری ہو گئے۔محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 26 مارچ کو میرا نیویارک سے لاہور کا سفر شروع ہوا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ سے گھر پہنچ کر جب میں نے اپنا سامان لیا تو میرے سوٹ کیس کو نقصان پہنچا اور میرے بیگ سے میرا قیمتی سامان اور تحائف چوری ہو گئے۔سابق کپتان نے کہا کہ میں نے لاہور ایئرپورٹ پر شکایت درج کرائی ہے، ابھی تک میرے سامان کے حوالے سے کوئی جواب نہیں ملا۔محمد حفیظ نے ایئرلائن کی ناقص سروس پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں