0

ثانیہ مرزا کا نیا موڑ، سیاسی میدان میں اترنے کو تیار، بڑی جماعتوں نے انتخابی ٹکٹ دینے پر غور شروع کر دیا

نئی دہلی: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو سیاسی جماعت کانگریس نے الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ دینے پر غور کیا ہے۔ ثانیہ مرزا ممکنہ طور پر بھارتی سیاست میں آنے کو تیار ہیں، کانگریس رہنما اظہر الدین نے ثانیہ مرزا کا نام امیدوار کے طور پر تجویز کر دیا۔ جی ہاں، وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں حیدرآباد سے الیکشن لڑیں گی۔ خبر ہے کہ آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین کے اسد الدین اویسی کے خلاف کانگریس کی جانب سے ثانیہ مرزا کو میدان میں اتارنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں