0

سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی تدفین آج ہوگی، نماز جنازہ کہاں اورکس وقت ادا کی جائیںگی ؟پتا چل گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین شہریار خان کو آج کراچی میں سپرد خاک کیا جائے گا، میت لاہور سے شہر قائد لائی گئی۔ وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔ نماز جنازہ آج بعد نماز عصر بھوپال ہاؤس ملیر میں ادا کی جائے گی۔ بھوپال ہاؤس میں ان کی والدہ کے پہلو میں آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق بیٹے کی نماز جنازہ عمان سے کراچی واپسی پر ادا کی جائے گی۔ مرحوم سابق چیئرمین پی سی بی کی عمر 89 برس تھی۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ اور چار بچے ہیں۔ شہریار خان قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر، 2 بار چیئرمین پی سی بی اور سیکرٹری خارجہ رہے، ان کا شمار پاکستان کے کامیاب سفارت کاروں میں بھی ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں