0

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی روانہ ہوگئے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے لیے دبئی روانہ ہوگئے۔ آئی سی سی اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024 کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ آئی سی سی کے 3 روزہ اجلاسوں میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں میں آئندہ سال پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے معاملات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ اجلاس کے موقع پر پاکستان بورڈ کے حکام دیگر ممالک کے بورڈ ممبران سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں