0

خفیہ دستاویزات کو لیک کرنا اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنا ملک دشمنی ہے،بلاول بھٹو کابیان

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کی خفیہ دستاویزات کو لیک کرنا اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنا ملک دشمنی ہے۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ 9 مئی ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن ہے۔ سب جانتے ہیں کہ 9 مئی کا واقعہ کس کے اکسانے اور کس کی نیت پر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے گھر اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، 9 مئی کے واقعات انتشار اور فسطائیت پھیلانے کی گھناؤنی سازش تھی۔ پاکستان 9 مئی کے واقعات کا متحمل نہیں ہوسکتا، تاریخ میں کسی سیاسی جماعت کے ایسے اقدام کی مثال نہیں ملتی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے اور تمام فریقین کو یقین دلایا جائے کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ قبول کیا جائے گا۔…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں